متحدہ عرب امارات سے ترکی جانے والا نجی جہاز ایران کے جنوبی صوبے میں گرکر تباہ، 11 ہلاک

پیر 12 مارچ 2018 02:00

متحدہ عرب امارات سے ترکی جانے والا نجی جہاز ایران کے جنوبی صوبے میں ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) ایران کے مغربی صوبے چہار محل بختیاری میں ایک نجی جہاز گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ترک جہاز تھا جو پہاڑوں سے ٹکرا گیا۔ یہ جہاز متحدہ عرب امارات سے استنبول ترکی جارہا تھا۔