پی ایس ایل ، شاہین آفریدی نے ایک اچھے عمل سے مداحوں کے دل جیت لیے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 12 مارچ 2018 00:25

پی ایس ایل ، شاہین آفریدی نے ایک اچھے عمل سے مداحوں کے دل جیت لیے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 مارچ2018ء) لاہورقلندرز کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں کراچی کنگز کیخلاف میچ میں آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو بولڈ کرنے کے بعد جشن نہ منا کر مداحو ں کے دل جیت لیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ تھری کے 24ویں مقابلے میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مقابل آئیں جہاں لاہور نے کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی ، میچ کے آخری اوور کی پہلی بال پر شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو چھکا رسید کیا تاہم 17سالہ نوجوان فاسٹ باﺅلر نے شاندا ر کم بیک کرتے ہوئے دوسری ہی بال پر 38سالہ آل راﺅنڈر کو بولڈ کردیا ، شاہین آفریدی نے وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار بلندکرنے کےلئے ہاتھ تھوڑے سے ہوا میں اٹھائے تاہم پھر آفریدی کا احترام کرتے ہوئے جشن نہ منایا ،سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے اس عمل کو خوب سراہا جارہا ہے اور لوگ ان کی تعریفیں کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :