شارجہ سے اُڑان بھرنے والا مسافرطیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 مارچ 2018 23:58

شارجہ سے اُڑان بھرنے والا مسافرطیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر جاں بحق
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ ۔2018ء) شارجہ سے ترکی جانے والا طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 11افراد جاں بحق ہو گئے۔ خلیجی اخبار کے مطابق ایک پرائیویٹ ترکش طیارہ جو 11افراد کو شارجہ سے استنبول لے جا رہا تھا جنوبی ایران میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ تمام 11افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے ایرانی کے قومی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترکش پرائیویٹ طیارہ جو ایرانی فضائی حدود میں ریڈار سے گم ہو گیا تھا وہ شہرِ کرد کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا کے مطابق طیارہ شدید بارشوں کے دوران ایرانی کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوا ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو وہاں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔نشریاتی ادارے فارس کے مطابق پرائیویٹ طیارے نے شارجہ ائیرپورٹ سے استنبول جانے کیلئے پرواز بھری تھی۔

متعلقہ عنوان :