لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چچا نے اہم انکشافات کردیے

سری دیوی خاوند بونی کپورکےباعث تکلیف میں رہتی تھی،بونی کپورکوفلموں میں بہت مالی خسارہ ہوا،سری دیوی نےاپنی جائیداد فروخت کرکےخسارے کوپوراکیا،اداکارہ کی فلموں میں واپسی کی وجہ بھی مالی خسارہ ہی تھا۔ چچا کابھارتی ٹی وی کوانٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 مارچ 2018 23:27

لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چچا نے اہم انکشافات کردیے
بمبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ 2018ء) : بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چچا نے اہم انکشافات کردیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سری دیوی اپنے خاوند بونی کپور کے باعث تکلیف میں رہتی تھی جبکہ غم میں مرگئی،بونی کپور کوفلموں میں بہت مالی خسارہ ہوا،سری دیوی نے اپنی جائیداد فروخت کرکے مالی خسارے کوپورا کیا،ان کی فلموں میں واپسی کی وجہ بھی مالی خسارہ ہی تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چچا وینوگوپال نے بھارتی ٹی وی کوبتایاکہ بونی کپور نے فلمیں بنانے میں بہت سارا پیسا ضائع کردیا جبکہ اپنے پیسے کے نقصان کوپورا کرنے کیلئے بونی کپور نے سری دیوی کی کافی جائیداد یں فروخت کردیں۔یہی وجہ تھی کہ سری دیوی ہمیشہ کیلئے دل کے عارضے میں مبتلا رہنے لگ گئی۔

(جاری ہے)

سری دیوی اپنی زندگی میں بھی تکلیف میں رہتی تھی جبکہ غم میں مبتلا سری دیوی دل کی تکلیف کے باعث چل بسی۔

انہوں نے بتایاکہ سری دیوی کوسکون نہیں تھا وہ دنیا کودکھانے کیلئے زبردستی مسکراہٹ کواپنے چہرے پرسجائے رکھتی تھی۔سری دیوی جب مسکراتی تھی تواس کی مسکراہت کے پیچھے بہت زیادہ درد ہوتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بونی کپور نے ایک فلم بنائی جس سے بونی کپور کوبہت زیادہ مالی نقصان ہوا۔تاہم اس نقصان کوپورا کرنے کیلئے سری دیوی نے اپنی کافی جائیداد فروخت کردی۔

تاکہ بونی کپور دوبارہ زندگی میں آسکے۔انہوں نے کہاکہ اسی مالی خسارے کی خاطر سری دیوی نے دوبارہ فلمی دنیا کوجوائن کیا تھا۔واضح رہے بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت اس وقت ہوئی جب وہ دبئی میں اپنے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھیں تاہم سری دیوی 54سال کی عمر میں 24فروری کودبئی میں لگژری ہوٹل کے کمرے کے واش روم میں ٹب میں گرکردنیا سے چل بسیں۔

متعلقہ عنوان :