بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق کر لیا ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے سلیم مانڈوی والا نامزد

اتوار 11 مارچ 2018 23:20

بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق کر لیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے سلیم مانڈوی والا کو نامزد کیا ہے۔بلاول ہائوس میں اجلاس کے بعد انھوں نے پریس کانفرنس میں اس فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

: پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بھی موجود تھے۔

رضا ربانی کے نام کے حوالے سے بلاول بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رضا ربانی پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کے لئے 2018کے انتخاب میں دوسرا پلان ہے ۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اپنے سینیٹرزکی تعدادبتاناچیٹنگ ہو گی ،ن لیگ کوتعدادمعلوم ہوجائے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے لئے قربانی دی ۔