تبلیغ کیلئے آنے والا کراچی کارہائشی نماز کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا

اتوار 11 مارچ 2018 22:50

تبلیغ کیلئے آنے والا کراچی کارہائشی نماز کی ادائیگی کے دوران دل کا ..
رحیم یارخان۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) اسلام کی تبلیغ کیلئے آنے والا کراچی کارہائشی نماز کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا‘ نعش تدفین کیلئے آبائی علاقہ کراچی روانہ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کراچی کارہائشی مومن خان جوکہ اسلا م کی تبلیغ کے سلسلہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا ہوا تھا کہ نماز فجر کی ادائیگی کے دوران اچانک مومن خان پر دل کا دورہ پڑا جو نماز کی ادائیگی کے دوران ہی انتقال کرگیا۔ بعد ازاں انتقال کرجانے والے مومن خان کی نعش تدفین کیلئے آبائی علاقہ کراچی روانہ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :