نوازشریف پرجوتا پھینکنے والےملزم عبدالغفورفاروقی نے3 وجوہات بتا دیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 مارچ 2018 22:34

نوازشریف پرجوتا پھینکنے والےملزم عبدالغفورفاروقی نے3 وجوہات بتا دیں
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواشریف پرجوتا پھینکنے والے ملزم عبدالغفور فاروقی نے تین وجوہات بتا دیں۔ نجی ٹی وی سے دوران حراست ملزم عبدالغفور فاروقی نے بتایا کہ میں نے نوازشریف پراس لیے جوتا پھینکا کہ نوازشریف نے ممتاز حسین قادری کوبے گناہ پھانسی دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا نوازشریف نے ہندوؤں کی ہولی کی تقریب میں یہ کہاکہ خدا اور بھگوان ایک ہیں۔

جبکہ تیسرا نوازشریف نے ناموس رسالت قانون پرحملہ کروایا اور ختم نبوت ﷺ قانون کوتبدیل کیا۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف آج جب جامعہ نعیمیہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرنے کیلئے اسٹیج پرآئے توملزم عبدالغفور فاروقی نے ان پرجوتے سے حملہ کردیا۔ نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے بعد ملزم نے نعرے بازی بھی کی۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :