ْبھٹو ویلفیئر آرگنائزیشن سندھ کی جانب سے 30 شادہ شدہ جوڑوں میں سامان تقسیم کرنے کی تقریب

اتوار 11 مارچ 2018 22:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) بھٹو ویلفیئر آرگنائزیشن سندھ کی جانب سے 30 شادہ شدہ جوڑوں میں سامان تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں تنظیم کے رہنماؤں محمد صالح بھٹو، شیخ عبداللہ کوہستانی، حماد اللہ بھٹو، ارشاد علی بھٹو اور دیگر نے ہر ایک شادی شدہ جوڑے کو 50 ہزار روپے سے زائد کا سامان تقسیم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بلا تفریق غریب لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، جلد 100 اجتماعی شادی کی تقریب اور مفت میڈیکل کیمپ کا انقعاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :