شیخ جعفر خان مندوخیل کی نواز شریف اور خواجہ محمد آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی سخت مذمت

اتوار 11 مارچ 2018 22:20

کوئٹہ۔11مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) صوبائی وزیر زراعت و سینئر سیاستدان شیخ جعفر خان مندوخیل نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اوروفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم برداشت کے کلچر کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئے‘ ملکی پارٹیوں کو ملکراس ناشائستہ حرکات کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی‘ معاشرے کو صبر وتحمل سکھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ سیاسی رہنماؤں کا فرض ہے کہ وہ سیاسی کارکنوں کو بہتر تربیت دیں ایسی حرکات معاشرے میں پھیلتی عدم برداشت کی عکاسی کررہی ہیں۔

اگر یہی نازیبا حرکات جاری رہی تو پھر کوئی قیادت اس سے محفوظ نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر یہ سیاست کا اصول نہیں واقعے سے اتنا ہی دکھ اور تکلیف پہنچی ہے جتنی نواز شریف یا ان کے خاندان والوں کو ہوئی۔ ایسے فعل سے ملک وقوم کی بدنامی ہوتی ہے‘ سیاست میں احترام کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جلسوں اور تقریبات میں غیر اخلاقی حرکتوں سے مملکت پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :