شیخ الحدیث والقرآن ممتاز عالم دین وتصنیف نگار مولانا ہدایت اللہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

اتوار 11 مارچ 2018 22:00

کوئٹہ۔11مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) شیخ الحدیث والقرآن ممتاز عالم دین وتصنیف نگار مولانا ہدایت اللہ جن کا گزشتہ روز انتقال ہوا تھا۔ان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز علماء کرام ،قبائلی عمائدین ،سرکاری آفیسران ،وکلاء برادری اور مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شاہرگ بازار ضلع ہرنائی میں ان کی رہائش گاہ جاکر سابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخندزادہ اور مولوی حمد اللہ سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

دریں اثناء محکمہ تعلقات عامہ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زیارت عبدالباسط کے بھائی مولانا ہدایت اللہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔