گزشتہ 6دنوں سے ہمارا پرامن احتجاج جاری ہے ،پیرامیڈیکس کے منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی اور آل پاکستان پیرا میڈیکس اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدرفضل الرحمن کاکڑکی پریس کانفرنس

اتوار 11 مارچ 2018 22:00

کوئٹہ۔11مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی اور آل پاکستان پیرا میڈیکس اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدرفضل الرحمن کاکڑ نے کہاہے کہ حکومت صوبے کے سرکاری ہسپتالوں اور ڈاکٹر و پیرامیڈیکس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے غیر سنجیدہ ہیں 6دن گزرجانے کے باوجود ہمارے مسائل اور مطالبات جوں کے توں ہیں لہذا آج سے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں کوئی بھی ڈاکٹر اور پیر امیڈیک او پی ڈیز میں ڈیوٹی نہیں دے گا آئندہ 3روز میں مطالبات تسلیم کرنے کا نوٹفکیشن جاری نہیں ہوا تو وزیراعلی سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اتوار کو سول ہسپتال کوئٹہ میں قائم احتجاجی کیمپ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6دنوں سے ہمارا پرامن احتجاج جاری ہے لیکن اب تک نہ کسی حکومت وزیر نہ ہی کسی اعلی حکام نے ہم سے رابطہ کیا ہے ہسپتالوں میں سہولیات اور ادویات کا فقدان ہے پیرامیڈیکس کے منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہورہا ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ 3روز کے اندر اگر ہمارے مطالبات منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا تو ہم وزیراعلی سیکرٹریٹ کی طرف مار چ کرینگے اور دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :