کراچی ،نکاسی آب کی شکایات کے ازالے کیلئے موثر مربوط اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی جائے، خالد محمود شیخ

شہر میں خستہ حال سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمت کیلئے اپنے متعلقہ علاقوں کا سروے مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے ،ایم ڈی واٹربورڈ

اتوار 11 مارچ 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے ایک مراسلے کے ذریعے واٹربورڈ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کی شکایات کے ازالے کیلئے موثر مربوط اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی جائے شہر میں خستہ حال سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمت کیلئے اپنے متعلقہ علاقوں کا سروے مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے ،شہریوں کی جانب سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے خاتمہ کو ترجیح دی جائے، اس ضمن میں جلد واٹربورڈ میں خامیوں سے پاک باقاعدہ ایک نظام وضح کیا جارہا ہے،انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے ادارے کے انجینئرز اور دیگر عملے کو پابند کیا کہ لائنوں کی تنصیب و تبدیلی سمیت دیگر کام معیاری اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہونے چاہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :