چھچھ کے عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیتا ہوں،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ

اتوار 11 مارچ 2018 21:20

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء)صوبائی وزیر امور نوجواں جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ چھچھ کے عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیتا ہوں۔ جلو سمیت جو علاقے میرے حلقے میں شامل ہوئے ہیں انکے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ کے مختلف دیہاتوں کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بطور صوبائی وزیر کھیل چھچھ اٹک کے نوجوانوں کو آگے لانے کے لئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہوں میری خواہش ہے کہ اٹک کے نوجوان بھی کھیلوں میں ملک کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ میری خدمت کا مقصد ہی حلقے کے عوام کی خدمت کرنا ہے حلقے میں شامل ہونے والے دیہاتوں کو بھی چھچھ جیسی سہولیات فراہم کروں گا انہوں نے کہا کہ چھچھ کے نوجوانوں بزرگوں نے جو پیار مجھے دیا ہے اس سے میرے حوصلے بلند ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید شجاع خانزادہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقے کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ چھچھ کے مسائل حل کرنے کو اپنی چھٹی نماز کہتے تھے انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے چھاچھیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بزرگوں جیسا پیار دیا انکے تعاون سے حلقے کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔