حضرو کے علاقے بہادر خان سے اغواء ہونے والے طارق محمود کی نعش غازی بر وتھا نہر سے مل گئی

اتوار 11 مارچ 2018 21:20

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء)حضرو کے علاقے بہادر خان سے اغواء ہونے والے طارق محمود کی نعش غازی بر وتھا نہر سے مل گئی مرحوم کی بیوی نے اپنے خاوند کی گمشدگی کا مقدمہ 365ت پ تھانہ حضرو میں درج کروایا تھا اور مسماة دختر رستم ساکن کھل والی مل بمقام ہٹیاں چوکی پر شبہ ظاہر کیا تھا مرحوم طارق محمود کی بیوی کے مطابق طارق محمود گھر سے بھاری رقم لیکر نکلا تھا پولیس اس مقدمے کی تفتیش کر رہی تھی کہ اتوار کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص کی نعش غازی بروتھا نہر سے ملی ہے پولیس نے جب نعش چیک کی تو وہ نعش طارق محمود کی تھی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال حضرو پہنچایا ۔