معارف القرآن اکیڈمی راولپنڈی میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات کا انعقاد

اتوار 11 مارچ 2018 21:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء)معارف القرآن اکیڈمی راولپنڈی میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اکیڈمی کے ڈائریکٹر قاری ظہیر احمد نے کہا کہ ہمارا ادارہ حفاظ کرام دین کی اشاعت و ترویج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘ معارف القرآن اکیڈمی میں ساڑھے چار سو سے زائد طلباء و طالبات حفظ ناظرہ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ادارہ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اور طالبات میں پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ‘ مفتی عبدالشاکر‘ حافط عبداللہ بٹ نے انعامات اور اسناد تقسیم کی۔ تقریب میں طلباء و طالبات کے والدین سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔