آئندہ انتخابات میں کراچی اور جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑونگی ،ْ عائشہ گلا لئی کااعلان
عمران نیازی گروپ نے تبدیلی لانے کی بات کی ،ْ میں ملک میں انقلاب برپا کروں گی ،ْ میڈیاسے گفتگو
اتوار 11 مارچ 2018 21:10
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار عائشہ گلالئی نے نوشہرہ کے سماجی شخصیت خان پرویز خان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکن بھی موجود تھے عائشہ گلالئی نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی جو چاہتے تھے وہ تبدیلی صوبے میں نہ لاسکے الٹا کے پی کے میں کرپشن کو فروغ ملا اور جس کی واضح ثبوت سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ممبران بیڑ بکریوں کی طرح فروخت ہوئے ان اراکین کے ووٹ کی خرید وفروخت قابل مذمت اور قابل مذمت ہے ہم سینٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی کی ضمیر فروشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کیونکہ قوم نے ان کو ضمیر فروشی کیلئے ووٹ نہیںدیا بلکہ اپنی خدمت کیلئے ووٹ دیاتھا انہوں نے کہا کہ آئندہ والے الیکشن میں میری پارٹی ہر حلقے میں اپنے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ عوام نے تبدیلی کے نام پر عمران نیازی کو ووٹ دیا لیکن انہوں نے اپنے منشور کو پس پشت ڈال کر سرمایہ داروں کو قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ میں بھی ٹکٹ دئیے جبکہ نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کردیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کرپشن کے بادشاہ ہے جن کی سرپرستی عمران نیازی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر مجھے عوام نے کامیاب کیا تو پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کرپشن کو بے نقاب کرکے ان کا حقیقی معنوں میں محاسبہ کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سینٹ کے انتخابات میں جاگیرداروں کو ٹکٹ اس لئے دئیے تاکہ وہ ممبران کی منڈی لگاکر ان کو خرید سکے انہوں نے کہاکہ کراچی اور جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کیلئے قومی اسمبلی کی الیکشن لڑوں گی کیونکہ کراچی اور جنوبی پنجاب پر صرف سیاست ہوئی ہے لیکن عوام کی کوئی خدمت نہیں ہوسکی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.