بلاول بھٹوکا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والاکی حمایت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 مارچ 2018 20:56

بلاول بھٹوکا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ 2018ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کے نام کااعلان کردیا ہے،ہمیں امید ہے کہ نئے چیئرمین سینیٹ بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پرپیپلزپارٹی کی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈوی والا کی حمایت کااعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر بلوچستان سمجھتا ہے کہ ایک صوبہ سے چیئرمین بننے سے ان کے مسائل حل نہیں ہوتے توہم توقعات رکھتے ہیں کہ اب نئے چیئرمین سینیٹ بلوچستان کے مسائل کرحل کریں۔

متعلقہ عنوان :