سیکورٹی فورسز کی مستونگ، پشین اور سبی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی،دو دہشت گرد پکڑے گئے،بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود، دھماکہ خیز مواد، راکٹ اور مختلف اقسام کے کارتوس برآمد ،آئی ایس پی آر

اتوار 11 مارچ 2018 20:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) سیکورٹی فورسز نے مستونگ، پشین، کھڈکاچھا اور سبی کے علاقوں میں خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران دو دہشت گرد پکڑے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود بشمول دھماکہ خیز مواد، راکٹ اور مختلف اقسام کے کارتوس برآمد کر لیا گیا ہے۔