میجر عشرت خان انویٹیشن پاک چائنا فرینڈ شپ زندہ باد سائیکل ریس کا عظیم الشان انعقاد

علی الیاس سپر ہیرو قرار ، تمام سائیکلسٹوں کو 10کلومیٹر پیچھے چھوڑتے ہوئے چیمپن بن گئے

اتوار 11 مارچ 2018 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سند ھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے کے زیر اہتمام ’’میجر عشرت خان انویٹیشن پاک چائنا فرینڈ شپ زندہ باد سائیکل ریس‘‘ تمام سائیکلسٹوں کو 10کلومیٹر پیچھے چھوڑتے ہوئے اور سپر ہیرو کا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کرینک ایڈکس کراچی ساؤتھ کے علی الیاس نے ایک گھنٹہ 20منٹ 10سیکنڈ میں چیت لی ہے۔

سند ھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور ریس کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان کی سپرویژن میں ہونے والی اس سائیکل ریس کا افتتاح پاکستان ایڈوینچر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر خالد آفتاب نے فلیگ آف کرکے اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل سے کیا۔ 60کلومیٹر طویل سائیکل ریس میں ٹیم ملیر ٹائیگر ضلع ملیر کے ابوبکر نے 10منٹ کے فرق سے دوسری اور ٹیم کرینک ایڈکس کراچی ساؤ تھ کے سیف اللہ نے 10منٹ 5سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز، کراچی پولیس چیف کمانڈو اسکواڈ اور کراچی ٹریفک پولیس کے موٹر سائیکل سوار سرجنٹس کے حصار میں سائیکلسٹوں نے اپنا سفر اسٹار گیٹ سے شروع کیا اور ملیر ، لانڈھی، بھینس کالونی،رزاق آباد، اسٹیل ٹاؤن شپ اور گھگھر پھاٹک سے ہوتے ہوئے دھابے جی پہنچے اور واپس اسی راستہ سے ہوتے ہوئے منزل پیٹرول پمپ لانڈھی مین نیشنل ہائی وئے پر ریس کا اختتام کیا۔

ریس کے چیف جج انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد اکرم بلوچ تھے اوردیگر ججز میں محمد سہیل بلوچ، جمعہ خان بلوچ، خان محمد بلوچ ، نبی بخش بلوچ ، محمد شاہد ، ملک نعیم اعوان اور ملک عاشر اعوان بھی شامل تھے۔90سائیکلسٹوں کی شرکت کے ساتھ اس ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی خالد آفتاب نے چیف آرگنائزرکلیم اعوان کے ہمراہ مل کر پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں گولڈن ٹرافیاں، سرٹیفکٹ اور خصوصی شیلڈ ز تقسیم کیں۔