سندھ کے دانشوروں اور تعلیمی ماہرین کاصوبہ میں آن لائین تعلیم کی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

ْمحمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں سندھ کی اہم شخصیات کے اجلاس میں تعلیم کے فروغ کا فیصلہ

اتوار 11 مارچ 2018 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) سندھ کے ممتاز دانشوروں،ماہرین تعلم اور ریٹائرڈ سرکاری افسران کا ایک اہم اجلاس محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ماجو اور آیئوسوفٹ انکارپوریٹد،امریکہ کے ڈائریکٹر و سی ٹو او، ڈاکٹر روشن شٰیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس کے دوران سندھ میں انٹرنیٹ اور دیگر اہم ٹیکنالوجیز کے ذریعے تعلیم کے فروغ کے لئے ورچوئیل یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس سے ملک کی80 فی صد عوام جوکہ ابھی تک تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں اس جدید طرز تعلیم سے مستفیض ہو سکیں۔

امریکہ میں پاکستان کے ممتاز میڈیکل پروفیشنل اور کار ڈیو لوجسٹ ڈاکٹر ایم مٹھل وقاص کو اس یونیورسٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔سندھ کی جن نمایاں شخصیات نے اس اجلاس میں شرکت کی ان میں ڈاکٹر سلیمان شیخ،مظہر الحق صدیقی، ڈاکٹر مٹھل وقاص، مہتاب اکبر راشدی،محب اللہ شاہ،شفیق پراچہ،عشمان کٹھی،بخش علی لاکھو، ولی محمد روشن،غلام علی پاشا،ڈاکٹر روشن شیخ اور ڈاکٹر زبیر شیخ شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام پر عملدرآمد کا بنیادی مقصد سندھ میں ایک تعلیمیافتہ سوسائیٹی کی تشکیل جو مقامی اور عالمی مارکیٹوں کو پڑی لکھی افرادی قوت فراہم کرسکے اور جو نوجوانوں کو روشن خیال دنیا کو سمجھنے میں مدد کرسکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی اس مجوزہ ڈیجیٹل یونیورسٹی کی سرگرمیوں کا مرکز ہوگی اور اس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ اس کے تمام تعلیمی پروگراموں کے کو آرڈنیٹر ہونگے۔

شرکاء اجلاس نے اس خیال کا اظہار کیا کہ معاشرہ میں تبدیلی وقت کی ایک حقیقت ہے،ہمیں ایک مکمل افسانوی انداز میں تیر رفتار تبدیلی کی ضرورت ہے جو اس سے قبل ہم نے کبھی نہیں کری،سائیبر اسپیس نے زندگی کے سفر کے لئے ہمیں ایک نیا راستہ دکھایا ہے،ٹیکنالوجی اب ایک محض ٹول نہیں ہے لیکن تبدیلی کے ایجنٹ اور کھیل تبدیل کرنے والا ہے۔شرکاء نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ ٹیکنالوجی نے ہمیں ایکدوسرے سے جوڑ دیا ہے جس کی بنا پر ہمیں بے شمار مواقع اور چیلنجز بھی دئیے ہیں۔

ہمارے لئے ایک بڑا موقع یہ ہے کہ ایکدوسرے سے رابطہ کریںاور بے پناہ علم تک رسائی حاصل کریں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا آج کے اجلاس بلانے کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنی قوم کی ترقی اور ان کو انٹرنیٹ و دیگر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے تیار کریں تاکہ وہ دنیا بھر کے بیش بہا علم سے استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی دنیا بھر کے اسکالرز اور فلاسفرز کے ساتھ منسلک کردی جائے گی جنہوں نے بے شمار آن لائین کورسز پیش کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بڑے اطمینان کی بات ہے کہ امریکہ میں مقیم ہمارے دو میڈیکل پروفیشنلز اور ماہر تعلیم ڈاکٹر مٹھل وقاص اور ڈاکٹر روشن شیخ نے سندھ میں ورچوئیل یونیورسٹی کے قیام کے لئے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی امریکہ کی تمام اہم یونیورسٹیوں علم فراہم کرنے والوں کے ساتھ منسلک ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وقاص امریکہ کی ایک ممتاز ٹیچنگ کمپنی کے ساتھ بھی رابطہ میں ہیں جودنیا بھر کی سات سو اتھارٹیز کے ساتھ منسلک ہے جنہوں نے تعلیم کے مختلف شعبوں کو فروغ دینے کے لئے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سارا علم اپنے ملک،قوم اور صوبہ کے لئے لائیں گے تاکہہ ہما را یہ تعلیمی مرکز ہمیشہ کام کرتا رہے۔