اٹک،تراپ یونین کونسل کی حالت زار‘ ملازمین کرائے کی بلڈنگ میں رہنے پر مجبور

تراب یونین کونسل پر لیڈروں کی عدم دلچسپی‘ وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی ا

اتوار 11 مارچ 2018 20:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2018ء) تراپ یونین کونسل کی حالت زار‘ ملازمین کرائے کی بلڈنگ میں رہنے پر مجبور‘ تراب یونین کونسل پر لیڈروں کی عدم دلچسپی‘ وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل‘ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل تراپ کے سماجی کارکن غلام حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تراپ یونین کونسل کی عمارت کی حالت بہت خراب ہو چکی ہے جس پر توجہ نہیں دی جا رہی‘ ملازمین یونین کونسل کرایہ پر حویلی لے کر گزارہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تراب یونین کونسل پر لیڈروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یونین کونسل کی حالت خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ میں ایم این اے ‘چکر تک نہیں لگاتے‘ وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے یونین کونسل تراپ کی حالت زار پر نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ تراب یونین کی غریب عوام کو بجلی جو کہ ڈھوک اوگال اور سڑک امن پور پر بجلی دی جائے اور علیحدہ ٹرانسفارمر ڈھوک اوگال پر دیا جائے۔ ہائی سکول تراب اچھا عملہ اور ہیڈ ماسٹر اعلیٰ تعلیم یافتہ دیا جائے تاکہ سکول کا نظام درست ہو سکے اور لوگوں کو تعلیم مل سکے۔

متعلقہ عنوان :