اٹک،محکمہ فشریز کی پھرتیاں غیر قانونی کرنٹ سے شکار کرتے ہوئے ملزمان گرفتار

محکمہ فشریز کے عملہ نے سامان قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

اتوار 11 مارچ 2018 20:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2018ء)محکمہ فشریز کی پھرتیاں غیر قانونی طور پر کرنٹ سے شکار کرتے ہوئے ملزمان گرفتار، محکمہ فشریز کے عملہ نے سامان قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز کے اہلکاران ، انسپکٹر یاسر نے ہمراہی طارق محمودواچرچھاپہ مار کر دریائے ہرو میں گڑیالہ کے مقام پر غیر قانونی طور پر اور غیر قانونی طریقے سے شکار کرتے ہوئے محمد صادق ولد فقیر محمد، ارشاد ولد احمد صوفی، جنید ولد صادق وغیرہ ساکن بروٹھہ کو جنریٹر کے ذریعے کرنٹ سے شکار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مذکوران کے قبضہ سے جنریٹر اور شکار کا دیگر سامان قبضہ میں لے کر اپنے ضلعی آفس واقع ہٹیاں میں کروا دیااور مذکوران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، واضح رہے کہ محکمہ فشریز کی ہدایات کے مطابق ماہ فروری تا اپریل مچھلی کی افزائش کی وجہ سے ہر قسم کے شکار کے لیے ممنوع ہے۔