نواز شریف عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکے،2018میں منتخب ہو کر عوام کے ووٹ کا تقدس بحال کریں گے، شیخ آفتاب احمد

ہمیشہ حق کی فتح ہو تی ہے ، 2018میں محمد نواز شریف کی فتح ہو گی 2013میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ دیہاتوں کو شہروں کی سطح اور اٹک شہر اور حضرو کو اسلام آباد کی سطح پر لائیںگے اس سلسلہ میں 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، سوئی گیس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب

اتوار 11 مارچ 2018 20:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں بد قسمتی سے 70سالوں میں منتخب حکومتوں کو ختم کیا ڈکٹیروں کی حکومتوں کی ختم نہیں کیا گیا ہر ادارہ اپنی ائینی حدود میںرہ کر کام کریں جس سے ملک تر قی کی طرف گامزن ہوتا ہی2018میں منتخب ہو کر عوام کے ووٹ کا تقدس بحال کریں گے وقت کا تقاضہ ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ساتھ دیں، جب سے دنیا قائم ہو ئی ہے حق اور کفر کی لڑائی جاری ہے ہمیشہ حق کی فتح ہو تی انشاء اللہ 2018میں محمد نواز شریف کی فتح ہو گی 2013میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ دیہاتوں کو شہروں کی سطح اور اٹک شہر اور حضرو کو اسلام آباد کی سطح پر لائیںگے اس سلسلہ میں 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سکندرپورہ ڈھوک اورنگزیب گائوں مرزامیں سوئی گیس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ PP-1شیخ سلمان سر ور ، چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، قاری حفیظ الر حمان ، ملک عدنان ،ملک محمد خان ، ملک جا وید خان نے بھی خطا ب کیااس موقع پر میاں جمیل احمد، اورنگزیب،جمشید خان ممریز خان،سابق چیئرمین مصالحتی کونسل تاج الملوک اور پر ویز خان بھی مو جود تھے ،قبل ازیں سابق امیدوار چیئرمین میاں جمیل احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خٹک ہوٹل کے قریب وفاقی وزیر کا شاندار استقبال کیا اور موٹر سائیکل ریلی کی صورت میں مہمان خصوصی کو جلسہ گاہ لایا گیا ،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف عوام دوست لیڈر ہے ان کے دل میں عوام کا درد ہے میں ان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنی بڑی گرانٹ دی جس سے اٹک کی عوام کو زند گی کی بنیادی سہولیات فراہم ہو رہی ہے ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہی2018میں آپ نے محمد نواز شریف کا ساتھ دینا ہے جو آپ کی جنگ لڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ2013ء کے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ اپنے اقتدار کی مدت پوری ہو نے سے قبل ہی پوری کر دیئے ہیں دیہاتوں کو سوئی گیس ، بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا کروڑوں کے جال بچھا کر ، صحت اور تعلیم کی معیاری سہو لیات دہلیزپر پہنچا کر ہم نے دعدوں کی تکمیل کے لئے عملی طور پر دکھا دیا ہے ووٹ کی پرچی کا صحیح استعمال حلقہ کی ترقی کا ضامن ہے 1997ء میں جب قوم نے دو تہائی اکثریت سے محمد نواز شریف کو ملک کا وزیر اعظم بنا یا تو ملک میں مو ٹر وے منصوبہ شروع ہو ا اور پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی مما لک کی پہلی ایٹمی قوت بن کر سا منے آیا یہ بلا شبہ محمد نواز شریف کی قا ئدانہ صلاحیتیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے ملک کو ناقابل تسخیر قوت بنا نے کا انعام محمد نوازشریف اور اس کے خاندان کواٹک قلعہ اور اٹک جیل میں قید کی صورت میں بھگتنے کے بعد جلا وطنی کا عذاب سہنا پڑا اب دوبارہ عالمی طاقتیں کسی صورت پاکستان کو ترقی یافتہ ملک نہیں دیکھنا چاہتی ہے انہو ںنے ایک سازش کے تحت سی پیک رکوا نے کے لئے اور محمد نوازشریف کو پاکستان میں جاری تیز رفتار ترقی کی سزا دینے کے لئے اقتدار سے با ہر کیا مگر سازشی ٹو لہ ہر محاذ پر نا کام ہو رہا ہے آج عوام ملک کے کو نے کو نے سے پکار رہی ہے کہ میں بھی نواز ہوں 15سال اٹک سمیت ملک پر قابض رہنے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ ما نگنے آئیں گے شیخ ّآفتاب احمد نے کہا کہ جب سے میں نے سیاست کا آغاز کیا ہے عوام کی بے لوث خدمت کی ووٹ بہت بڑی طاقت ہے اس سے قوموں کی تقدیریں بدلتی ہیں اس کا درست استعمال پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ، مسلم لیگ (ن) کار کر دگی کی بنیاد پر 2018ء میں حکو مت بنا ئے گی حلقہ کے 350سے زائد دیہاتوں اور اضافی آبادیوں میں سو ئی گیس اور بجلی فراہمی کے منصوبے مکمل کئے گئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عا لمی لیڈر ہیں انہیں بھارت کے مقابلے میں ایٹمی قوت بننے سے رو کنے کے لئے 5ارب ڈالر کی آفر کی گئی مگر انہو ں نے قومی حمیت اور غیرت کو مقدم جا نتے ہوئے ڈا لروں کی آفر ٹھکرا کر 6 کے مقا بلے میں 7 ایٹمی دھما کے کر کے بھارت اور اس کے حواریوں کی بو لتی بند کر دی، 2013میں اقتدار سنبھا لتے ہی دہشت گر دی ، لوڈ شیڈنگ جیسے بحرا ن حکومت کو ورثہ میں ملے جن پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی قا ئدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف قابو پا یا بلکہ کر اچی کا امن بحال کیا ملک کو دہشت گر دی کے عفریت سے بڑی حد تک چھٹکارہ دلا یا ثابت قدمی کے نتا ئج کی بدو لت اٹک میں تر قی کاسنہری دور شروع ہوا حلقہ کے ایک کو نے سے لیکر دوسرے کو نے تک سوئی گیس فراہمی کے مکمل ہوتے منصوبے ، سڑکات کی تعمیر ، بجلی کے میگا پرو جیکٹس ہمار ی خدمات کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔