سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کا صدرمنتخب ہونے پرمحمد بخش مہر کوکراچی اسپورٹس کمیٹی کی مبارکباد

اتوار 11 مارچ 2018 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) کراچی اسپورٹس ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سہیل خان نوڑیو اور صدر شاہ زیب بھٹو نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد خان مہر کو سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سردار محمد بخش خان مہر کا سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے انتخاب کھیلوں کی شخصیات اور سندھ اولمپکس ایسوس ایشن کی کابینہ کا احسن قدم ہے کراچی اسپورٹس ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے کہاکہ بحیثیت صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہرنے سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ساتھ کھیلوں کی میدانوں کی تعمیر و ترقی اور اسے آباد کرنے کے لئے اپنی بہترین کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن کو عملی جامعہ پہنایا ہے اُمید ہے کہ سردار محمد بخش خان مہر کی قیادت میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اپنا مثالی کردار ادا کرینگے ۔

(جاری ہے)

کراچی اسپورٹس ایکشن کمیٹی نے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی پوری کابینہ کو صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کو صدارتی انتخاب میں کامیاب بنا نے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :