جامعہ کراچی، شعبہ کیمیاء کے زیر اہتما م دوروزہ سیمینار کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

اتوار 11 مارچ 2018 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیاء کے زیر اہتمام اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے دوروزہ سیمینار وتربیتی سیشن بعنوان: ’’کیمسٹری کے ذریعے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی اور ترقی‘‘ کی افتتاحی تقریب بروز پیر12 مارچ2018 ء کو صبح 9:30 بجے جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیاء میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

چیئر مین شعبہ کیمیاء پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتاز خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ ٹیکسٹائل شعبے کے معروف ماہرین جن میں ڈاکٹر ارشد محمود ،ڈاکٹر ستارہ شاہد،شاہین خان ،نازش شیخاں اور ڈاکٹر شازیہ نثار شامل ہیں سیمینار سے خطاب کریں گے اور تربیت فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :