جامعہ کراچی،سینٹرفار پلانٹ کنزرویشن کے تحت چارروزہ پھولوں کی نما ئش

اتوار 11 مارچ 2018 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) جامعہ کراچی کے سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن کے تحت چارروزہ ’’پھولوں کی نمائش 2018 ء‘‘ کی افتتاحی تقریب 12 مارچ2018 ء کو شام 4:30 بجے بوٹینکل گارڈ ن جامعہ کراچی میں منعقد ہورہی ہے،جس میں مختلف اقسام کے نایاب پھول رکھے جائینگے ۔صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کریں گے جبکہ معروف صنعتکار سرداریاسین ملک مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکور ہ نمائش 15 مارچ2018 ء تک جاری رہے گی ۔ جامعہ کراچی کے سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن کی ڈائریکٹر پروفیسرڈ اکٹر انجم پروین کے مطابق سینٹر برائے پلانٹ کنزرویشن جامعہ کراچی نہ صرف پاکستان میں پائے جانے والے پودوں کے حوالے سائنسی معلومات جمع کرتاہے بلکہ معدوم ہونے والے پودوں کے بچائو میں بھی اہم کردار اداکررہاہے۔ہر سال کی طرح عوام الناس میں پودوں کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کے علاوہ جمالیاتی حسن میں اضافے کے لئے مذکورہ نمائش کا اہتمام کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :