پولیس کی بحر یہ ٹا ئو ن میں شیشہ سینٹروں پر چھا پہ مارکارروائیاں ،08 ملزمان گرفتار ، متعدد حقے و دیگر اشیاء بر آمد ، ملزمان کے خلا ف تمبا کو ایکٹ کے تحت کا رروائی

اتوار 11 مارچ 2018 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) تھا نہ لو ہی بھیر اور تھا نہ سہا لہ پولیس نے بحر یہ ٹا ئو ن میں شیشہ سینٹروں پر چھا پہ مارکارروائیوں کے دوران08 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے متعدد حقے و دیگر اشیاء بر آمد کرلیں، ملزمان کے خلا ف تمبا کو ایکٹ تحت کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ پولیس ترجمان کے مطا بق پولیس کو اطلا ع مو صو ل ہو ئی کہ شیشہ سینٹرز پر موجو د افراد شیشہ سمو کنگ میں مصرو ف ہیں ۔

اس اطلا ع پر ایس پی رورل حسام بن اقبا ل کی خصوصی ہد ا یا ت پراے ایس پی رورل سرکل احمد ارسلان کی ز یر نگر انی ا یس ایچ او تھا نہ لو ہی بھیر انسپکٹر محبو ب احمد ، ایس ایچ او تھا نہ سہا لہ سب انسپکٹر نوید احمد ، سب انسپکٹر محمد اسحا ق ، اے ایس آئی شبیر احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ، پولیس ٹیم نے رحمانی کیفے واقع بحر یہ ٹا ئو ن فیز سیو ن میں ریڈ کرکے تین ملزمان عمر حیا ت ، نو ر خا لد اور حلا ل کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 13عدد حقے و دیگر اشیا ء بر آمد کر لیے گئے۔ اسی طر ح تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے بحیر یہ ٹا ئون فیز فور اور سیو ن میں 99کیفے ،بس لائونچ کیفے اورریئنینس کیفے پرچھا پے ما ر کر پا نچ ملزمان غلا م عبا س ، جمشید ، سعید ، وسیم اور علی حسن کو گرفتار کرکے 08عدد حقے اور فلیو ر بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف تمبا کو ایکٹ تحت کا رروائی شروع کر دی ہے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کاا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ اپنے اپنے ایر یا میں شیشہ سینٹر وں کے خلا ف کا رروائی کو مزید مو ثر بنا ئے۔

متعلقہ عنوان :