گوجر خان،گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چنگا میرا کی بلڈنگ کا کام ادھوار چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب

اتوار 11 مارچ 2018 20:20

گوجر خان۔11مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چنگا میرا کی بلڈنگ کا کام ادھوار چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چنگا میرا کے نئے بلاک کی چند ماہ قبل تعمیر شروع ہوئی تھی لیکن تھوڑے ہی عرصے کے بعد ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے سکول میں درس و تدریس میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دوسری طرف گورنمنٹ کے لاکھوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

اہلیان علاقہ نے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ایم پی اے افتخار احمد وارثی سے پر زورمطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چنگا میرا کی بلڈنگ کا ادھورا کام مکمل کروایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :