گوجر خان،پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف متعدد کاروائیاں، مغوی عورت بازیاب

اتوار 11 مارچ 2018 20:20

گوجر خان۔11مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف متعدد کاروائیاں،ایک مغوی عورت کو بھی بازیاب کروا لیا گیا جبکہ پتنگ فروشوں کے خلاف بھی کاروائی کی گی،تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی انچارج راجہ اعزاز عظیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے محمدآصف سے 12لیٹر شراب،محمدنوید سے 10لیٹر شراب،شہزاد حسین سے 06لیٹر شراب،محمددائود سے 2000گرام چرس،عمران عرف شبرو سے 1185گرام چرس برآمد کرکے مقدمے درج کر لیے جبکہ اغواء کے مقدمہ میں ایک فائزہ طاہر کو بھی بازیاب کروا لیا گیا اسی طرح پتنگ فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 50ڈوریں اور 250پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا عوامی وسماجی حلقوںنے سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کرنے پر پولیس چوکی انچارج راجہ اعزاز عظیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس اُمید کااظہار کیا کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :