Live Updates

چکوال، تحریک انصاف کے نومنتخب جنرل کونسلر نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا، پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

اتوار 11 مارچ 2018 20:20

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب جنرل کونسلر وارڈ نمبر9سے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر ، چیئرمین چوہدری سجاد احمد خان ، وائس چیئرمین قمر شدیال ، جنرل کونسلر عمر فاروق ،ملک عصمت کمال ، چوہدری جعفر سلطان ، حاجی ظفر اقبال ، غاری خان پٹھان اور دیگر کونسلروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری سلطان حیدر ، چوہدری سجاد احمد خان اور شامل ہونے والے کونسلر تنویر عباس نے خطاب بھی کیا ۔ تنویر عباس نے اپنے خطاب میںکہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں اور چوہدری حیدر سلطان سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوا ہوں جس پر چوہدری سلطان حیدر اور چوہدری سجاد احمد خان نے تنویر عباس کا خیر مقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ عہد کیا کہ اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کے عوام کی خدمت کریں گے۔ تنویر عباس کی طرف سے قائدین کے اعزاز میں پر تکلف ہائی ٹی بھی پیش کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات