چکوال، تمام مسائل کا حل سائنس ٹیکنالوجی اور انجینئر نگ کے شعبوں کے تعلیمی فروغ میں پنہاں ہے، جنرل (ر) عبدالقیوم

اتوار 11 مارچ 2018 20:20

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول پادشاہان چکوال میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل سائنس ٹیکنالوجی اور انجینئر ینگ کے شعبوں میں تعلیمی فروغ میں پنہاں ہے۔

(جاری ہے)

قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ اپنی تاریخ و ثقافت سے ہم آہنگی اور جدید تقاضوں سے مطابقت ہماری تعلیمی پالیسی کا مدعا ہونا چاہیے اور یہ کہ علم تلوار سے بھی زیادہ طاقتور ہے، خطاب کے بعد طلبا اور اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی ہوا۔

متعلقہ عنوان :