********************************************************************************

03-18/--291

اتوار 11 مارچ 2018 20:20

شہباز شریف نے گجرانوالہ کے پہلوان کو چت کردیا گوجرنوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان کو داؤ لگا کر چت کر کے سب کو حیران کر دیا۔اتور کے روز گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران جب ایک پہلوان اسٹیج پر شہباز شریف سے ملنے کے لیے آیا تو انہوں نے گلے ملتے ہی پہلوان کو چت کر دیا لیکن پہلوان کو نیچے گرنے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے پہلوان کو پکڑ کر دوبارہ اٹھایا اور خوش ہو کر گلے بھی لگایا جس پر پہلوان بھی مسکرانے پر مجبور ہو گیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گوجرانوالہ کی روایتی پگڑی پہنائی گئی اور پہلوانوں کا روایتی گرز بھی تھمایا گیا جو انہوں نے پہلوانوں کی طرح اسے اپنے کندھے پر بھی رکھا۔واضح رہے کہ گوجرنوالہ کو پہلوانوں کا شہر کہا جاتا ہے اور اس شہر سے متعدد پہلوان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن بھی کر چکے ہیں۔