صادق سنجرانی کانام وہاں سےآیا جہاں سے نام آتے ہیں،مشاہداللہ خان

پیپلزپارٹی سےامید نہیں تھی کہ حکومت گراکرفخرمحسوس کریگی،پیپلزپارٹی زکوة کے ووٹ لےرہی ہے،ہمارا کوئی ووٹ گم نہیں ہوا۔مرکزی رہنماء ن لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 مارچ 2018 19:51

صادق سنجرانی کانام وہاں سےآیا جہاں سے نام آتے ہیں،مشاہداللہ خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کےسینیٹرمشاہد اللہ خاں نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کانام وہاں سےآیا جہاں سے نام آتے ہوتے ہیں،پیپلزپارٹی سےامید نہیں تھی وہ حکومت گراکرفخرمحسوس کرےگی،پیپلزپارٹی زکوة کے ووٹ لے رہی ہے،ہمارا کوئی ووٹ گم نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے منشور میں لکھا ہے کہ ن لیگ کو ہرانا ہے؟ ہمارا کوئی ووٹ گم نہیں ہوا، ہے۔

خیبرپختونخوا میں کس کا ووٹ بکا؟ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی زکوة کے ووٹ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سےامید نہیں تھی وہ حکومت گراکرفخرمحسوس کرےگی۔ پی ٹی آئی اورعمران خان تو پہلے سے ہی امپائرکی انگلی کی بات کرتے تھے۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ صادق سنجرانی کا نام وہاں سےآیا جہاں سے نام آتے ہوتے ہیں۔