شیخ رشید نے نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کو قابلِ مذمت قرار دیدیا

سابق وزیراعظم پر جوتا پھینکنے کی حرکت گری ہوئی اخلاقیات کی عکاس ہے ،ْسربراہ عوامی مسلم لیگ

اتوار 11 مارچ 2018 19:40

شیخ رشید نے نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کو قابلِ مذمت قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظریاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس طرح کی حرکت کی کسی طور حمایت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم پر جوتا پھینکنے کی حرکت گری ہوئی اخلاقیات کی عکاس ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ قابلِ افسوس ہے اس طرح کی بداخلاقی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں، ہماری تہذیب اس طرح کی حرکتوں کی اجازت نہیں دیتی۔