سانگھڑ،ڈسٹرکٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان ایک منشیات فروش گرفتار، دو کلو چرس برآمد

اتوار 11 مارچ 2018 19:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) سانگھڑڈسٹرکٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان ایک منشیات فروش گرفتار، دو کلو چرس برآمدسات ہزار سے زائید زہریلے مضر صحت گٹکے کی پڑیاں برآمدمختلف مقامات پر چھاپوں اور سرچ آپریشن میں دس ملزمان گرفتاراوردو ٹریکٹر بھی تحویل میں لیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ محمد عارف اسلم راکی ہدایات پر جرائیم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے نتیجے میں شہدادپور پولیس نیگل شیر کلوئی کیمنشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکر دو کلو چرس برآمد کرلی اور منشیات فروش گل شیر کلوئی کو گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ شہدادپور ، شاہ پورچاکر، ٹنڈوآدم اور تعلقہ ٹنڈوآدم پولیس نے زہریلے گٹکے کی تیاری اور فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف چار مختلف چھاپوں میں گٹکے کی سات ہزارسے زائید پڑیاں برآمد کرکیملزمان محمد امین باگرانی ، جمال خان پٹھان، یوسف چندریگر اور مھتاب تھہیم کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

لنڈو پولیس نیسندھ سانڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عبدالغنی مری اور نور حسن جمالی کو دونوں ٹریکٹروں اور سانڈ سسٹم سمیت چالان کیا ہیاس کے علاوہ شہدادپور اور شاہ پور چاکر پولیس نے دیسی شراب کی فروخت میں ملوث ملزمان. مقبول مکرانی، جاوید ملاح اور آچر کھوکھر کو گرفتار کرکے تیس لیٹر دیسی شراب برآمد کی ہیضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ کا، سلسلہ جاری ہے جس میں غیررجسٹرڈ. کالے شیشے والی اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی میں 607 مختلف گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں 48گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹس جبکہ 33گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔

متعلقہ عنوان :