مقبوضہ کشمیر‘ ظالمانہ اورآمرانہ ہتھکنڈوںسے حریت پسند قیادت اور عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے‘حریت فورم

کشمیری عوام سے اظہار رائے کی آزادی پہلے ہی چھین لی گئی ہے اور اب متاثرین کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کے اظہار پر بھی پابندیاںعائد کی جارہی ہیں

اتوار 11 مارچ 2018 14:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمرفاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے شہداء شوپیاں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جانے والے وفدکو گرفتار کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام سے اظہار رائے کی آزادی پہلے ہی چھین لی گئی ہے اور اب متاثرین کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کے اظہار پر بھی پابندیاںعائد کی جارہی ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ وفد میں حریت رہنما انجینئر ہلال احمد وار کے علاوہ دیگر حریت کارکنان شامل تھے۔ترجمان نے کہاکہ ایک طرف لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فورسز کو کشمیری عوام پر مسلط کرکے ان سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے اور دوسری طرف مار دھاڑ ، ظلم و زیادتی اور جبر و قہر کی پالیسیوں کے ذریعے حریت پسند کشمیری عوام کے جذبہ مزاحمت کو توڑنے کیلئے ہر غیر جمہوری اور غیر انسانی حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کٹھ پتلی حکمرانوں کی طرف سے کشمیری عوام کے ساتھ جاری ظالمانہ سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے آمرانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے حریت پسند قیادت اور عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ ترجمان نے شہر خاص کے بیشتر علاقوں میںبھارتی فورسز اور پولیس کی طرف سے نہتے مظاہرین اور دکانداروںکیخلاف پٴْر تشدد کارروائیوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز بے لگام ہوکر نہتے مظاہرین کو اپنے مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں جو افسوسناک اورشرمناک ہے۔

متعلقہ عنوان :