شیخوپورہ ،ْلاہور روڑ پر ڈمپر الٹ کر کار کے اوپر گر گیا ،ْ چار افراد جاں بحق ،ْ

اتوار 11 مارچ 2018 14:00

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ چوہدری مل سٹاپ لاہور روڑ پر ڈمپر الٹ کر کار کے اوپر گر گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئی-اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ڈمپر کو سیدھا کرنے کے بعد کار کے اندر پھنسے افرادکی لاشوں کو گاڑی کاٹ باہر نکالا اور ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا-اطلا ع کے مطابق پتھر سے لوڈ ڈمپر سرگودھا سے لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ بے قابو ہو کر آگے جانے والی کار سے ٹکرا کر کار کے اوپر گر گیا جس سے کار کے اندر موجود 4افراد جن میں میونسپل کمیٹی مانانوالہ کے ممبر عبدالوحد خاں طاہر حیات خاں ۔

(جاری ہے)

سابق سٹی ناظم مانانوالہ رانا ابرار حسین کا چھوٹا بھائی رانا اسرار حسین ۔وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی مانانوالہ ملک سلیم زرگر کا بھتجا ملک عمر موقع پر دم توڑ گئے ،ْ منیجر الفلاح بینک شاہ کوٹ فیصل عمران کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو شفٹ کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :