پشاور زلمی کو پھر سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست، لاہور قلندرز پی ایس ایل سے باہر

muhammad ali محمد علی اتوار 11 مارچ 2018 00:36

پشاور زلمی کو پھر سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست، لاہور قلندرز ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو وکٹوں سے شکست دیکر لاہور قلندرز کو ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر کردیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ کے لیے اننگز کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا۔اسد شفیق 30 رنز کے مجموعی سکور پر 9 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

اگلے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز شین واٹسن تھے جو عمید آصف کی گیند پر فائن لیگ پر کھیلنا چاہتے تھے تاہم وکٹ کیپر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔کیون پیٹرسن نے ڈوسن کے اوور میں دو چھکے لگائے تاہم اوور کی آخری گیند پر ڈوسن نے ان کی وکٹ لے کر حساب پورا کردیا۔رمیز راجہ جونیئر بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 9 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر ڈیرن سیمی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈوئن سمتھ کے جارحانہ آغاز کی بدولت پشاور زلمی نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف 157 رنز سکور کیے۔ کامران اکمل محمد نواز کی شاندار گیند کا نشانہ بنے اور بغیر کوئی رن بنائے اپنی پہلی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ڈوئن سمتھ اور محمد حفیظ نے ملکر 56 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی تاہم 49 رنز کے انفرادی سکور پر ڈوئن سمتھ آﺅٹ ہوگئے۔

ڈوئن سمتھ نے اپنی اننگز میں5چھکے لگائے تاہم واٹسن کی گیند پر وہ کیون پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ سمتھ کے بعد محمد حفیظ بھی لافلن کی گیند پر 31 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ حفیظ کے آﺅٹ ہونے کے بعد زلمی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خوشدل شاہ اور لائم ڈاسن بالترتیب 4 اور 2 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔اس موقع پر کپتان سیمی اور رکی ویسلز کی 56 رنز کی شراکت نے زلمی کو قابل دفاع سکور 157 رنز تک پہنچادیا۔ سیمی 36 جبکہ ویسلز 31 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن نے دو جبکہ راحت علی، محمد نواز اور بین لافلن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔