پی ایس ایل ، لاہور قلندرز کے سپورٹرز پشاور زلمی کی جیت کے متمنی

muhammad ali محمد علی اتوار 11 مارچ 2018 00:09

پی ایس ایل ، لاہور قلندرز کے سپورٹرز پشاور زلمی کی جیت کے متمنی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ تھری کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں جہاں لاہور قلندز کی ٹیم اور اس کے مداح آج پشاور زلمی کی جیت کی دعائیں مانگ رہے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک سات میں سے محض ایک میچ جیتنے کے سبب پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے اور اگر اسے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو اسے اپنے تمام میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہا ر کی بھی دعا کرنی ہوگی کیوں کہ کوئٹہ کی پشاور زلمی کیخلاف کامیابی کی صورت میں لاہور قلندرز کی ٹیم مسلسل تیسرے سال پلے آف مرحلے سے باہر ہوجائے گی ۔