امریکہ میں اسٹیل اور ایلومینیم پر نئے درآمدی ٹیکس کا نفاذ،یورپی یونین کے تجارتی امور کی سربراہ سیسیلیا مالمسٹرؤم کی امریکی صدر کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر سے ملاقات

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:50

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر نئے درآمدی ٹیکس کے نفاذ کے بعد کی صورت حال پر یورپی یونین کے تجارتی امور کی سربراہ سیسیلیا مالمسٹرؤم نے امریکی صدر کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر سے ملاقات کی ہے۔ اس میٹنگ میں جاپان کے وزیر اقتصادیات بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں امریکی صدر کی جانب سے اسٹیل کی درآمد پر 25 اور ایلومینیم پر 10 فیصد کے نئے ٹیکسوں کو زیر بحث لایا گیا۔ ان ٹیکسوں کے نفاذ کو عالمی سطح پر تجارتی جنگ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ مالمسٹرؤم کے مطابق کسی بھی متنازعہ معاملے پر مذاکرات ہی یورپی یونین کا بہتر آپشن ہوتا ہے اور اس صورت حال کو مذاکرات سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :