دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں امدادی اداروں کی جانب سے خوراک پہنچنا شروع ہو گئی

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:50

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں امدادی اداروں کی جانب سے خوراک پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی علاقے سے القاعدہ کے ساتھ وابستگی رکھنے والے شامی باغیوں کے گروپ حیات التحریر شام کے کارکنوں نے جمعہ 9 مارچ کی شام سے اپنے خاندانوں کے ہمراہ دوسرے مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 4 لاکھ کے قریب آبادی کے شہر مشرقی غوطہ کا محاصرہ شامی فوج نے سن 2013ء سے کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :