Live Updates

مریم نوازسوشل میڈیا کنوونشن کے ذریعے عوام کے ووٹ کے تقدس کے لئے اپنے قائد محمد نواز شریف کی حق و سچ کی جدوجہد کو آگے بڑھارہیں ہیں‘تنقیدبرائے تنقید کی سیاست کرنے والے عمران خان نے آج اسلام آباد میں چھوٹے سے ہال میں 100کرسیوں کے ساتھ کنوونشن کیا اور دوسری طرف مریم نواز کے ہر کنوونشن میں عوام کا ایک سمندر ہوتا ہے‘ اب عمران خان کو جھوٹ چھوڑنا چاہیے ‘اللہ عمران خان کوسچ بولنے کی توفیق دے ‘راولپنڈی کے غیور عوام ‘مسلم لیگ ن کے کارکنان ‘تاجر تنظیمیں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر (آج) اتوار کو راولپنڈی میں دختر پاکستان مریم نوازکا تاریخی اور مثالی استقبال کر کے مسلم لیگ (ن) کی عوام کی خدمت کا قرض اتاریں گے

دو مرتبہ وزیراعلی ‘تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے محمد نواز شریف کو اقامے اور اپنے بیٹے سے نہ لی گئی تنخواہ کی بناء پروزرات عظمی اور پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا لیکن اس کے باوجود پورے پاکستان کی نظریں چیئرمین سینٹ کے لئے ہمارے قائد محمد نواز شریف پر ہیں ‘محمد نواز شریف جس شخص کو چیئرمین سینٹ کے لئے نامزد کرینگے وہی چیئرمین سینٹ بنے گا وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی فوارہ چوک میں سوشل میڈیا ورکرز کنوونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نوازسوشل میڈیا کنوونشن کے ذریعے عوام کے ووٹ کے تقدس کے لئے اپنے قائد محمد نواز شریف کی حق و سچ کی جدوجہد کو آگے بڑھارہیں ہیں‘تنقیدبرائے تنقید کی سیاست کرنے والے عمران خان نے آج اسلام آباد میں چھوٹے سے ہال میں 100کرسیوں کے ساتھ کنوونشن کیا اور دوسری طرف مریم نواز کے ہر کنوونشن میں عوام کا ایک سمندر ہوتا ہے‘ اب عمران خان کو جھوٹ چھوڑنا چاہیے ‘اللہ عمران خان کوسچ بولنے کی توفیق دے ‘راولپنڈی کے غیور عوام ‘مسلم لیگ ن کے کارکنان ‘تاجر تنظیمیں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر (آج) اتوار کو راولپنڈی میں دختر پاکستان مریم نوازکا تاریخی اور مثالی استقبال کر کے مسلم لیگ (ن) کی عوام کی خدمت کا قرض اتاریں گے‘ دو مرتبہ وزیراعلی ‘تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے محمد نواز شریف کو اقامے اور اپنے بیٹے سے نہ لی گئی تنخواہ کی بناء پروزرات عظمی اور پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا لیکن اس کے باوجود پورے پاکستان کی نظریں چیئرمین سینٹ کے لئے ہمارے قائد محمد نواز شریف پر ہیں ‘محمد نواز شریف جس شخص کو چیئرمین سینٹ کے لئے نامزد کرینگے وہی چیئرمین سینٹ بنے گا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کی رات فوارہ چوک میں سوشل میڈیا ورکرز کنوونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ‘سیما جیلانی ‘میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد ‘ایم این اے ملک ابرار احمد ‘ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ‘ملک شکیل اعوان ‘محمد حنیف عباسی کے علاوہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت بھی اس موقع پرموجود تھی ۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی کی عوام‘ مسلم لیگ ن کے کارکنان ‘تاجر برادری سمیت زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد (آج) اتوار کو فوارہ چوک میں ہونے والے سوشل میڈیا ورکرز کنوونشن میں بھر پور شرکت کرینگے ۔دختر پاکستان مریم نواز سوشل میڈیا کنوونشن میں ہمارے قائد محمد نواز شریف کا پیغام لیکر آرہیں ہیں ‘ان کا تاریخی استقبال ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام مریم نواز کا پرتپاک استقبال کر کے وزیر اعلی پنجا ب شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے راولپنڈی میں میٹرو بس سروس ‘راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی ‘راولپنڈی گائنی ہسپتال ‘راولپنڈی انسٹیوٹ آف یورالوجی ‘سکولوں ‘کالجز اور دیگر عوامی خدمت کے بے مثال منصوبوںکا قرض اتاریں گے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں بننے والے بے مثال منصوبوں کی دیگر صوبے بھی کاپی کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دختر پاکستان مریم نواز جہاں بھی گئے ہیں پاکستان کے عوام نے ان کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے ۔مخالفین اس بات سے پریشان ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں‘چوہدری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن میں دڑاروں کے حوالے سے پہلے بھی کوشش کی گئی لیکن ان قوتوں کو ناکامی ہوئی ‘مسلم لیگ ن ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ہونے والے سوشل میڈیا کنوونشن کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ‘راولپنڈی کی کوئی سڑک بند نہیں ہوگی ‘سوشل میڈیا کنوونشن کے لئے بند ہونے والی سڑک پر متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا ‘اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنقیدبرائے تنقید کی سیاست کرنے والے عمران خان نے آج اسلام آباد میں چھوٹے سے ہال میں 100کرسیوں کے ساتھ کنوونشن کیا ہے پھر بھی عمران خان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن والے میری کاپی کرتے ہیں ‘مریم نواز کے ہر کنوونشن میں عوام کا ایک سمندر ہوتا ہے ‘عمران خان کو جھوٹ چھوڑنا چاہیے ‘اللہ انھیں سچ بولنے کی توفیق دے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے 2013میں عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے وہ پورے کردکھائے ہیں ‘ہمارے قائد محمد نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ‘ملک کو اقتصادی طور پرمستحکم اور آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن بنانے کے لئے پاک چین اقتصادی راہدری کا تحفہ ‘ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے اتنی بجلی بنا دی جو گذشتہ 66سالوں میں بھی نہیں بن سکی تھی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات