ْایس ایس پی لاڑکانہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر 10 پولیس افسران و اہلکاروں کو برطرف کر دیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے عوامی شکایات، فرائض میں غفلت اور جرائم کے مقدمات میں ملوث 10پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطرف ہونے والوں میں اے ایس آئی غلام اکبر سیانچ، اے ایس آئی خان محمد جونیجو، اہلکار نادر علی جتوئی، روشن علی جتوئی، ولی محمد جتوئی، رحمت لانگاہ، اصغر علی جونیجو، حمزہ علی جوگی، ارباب علی شیخ اور ایاز علی جوکھیو شامل ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے کہا ہے کہا کہ عوام کی جان ومال جیسے اہم فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :