روزہ ورلڈ اسلامک فنانس کانفرنس کا آغاز 19مارچ سے کراچی میں ہوگا

کا نفرنس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین اے اے او آئی ایف آئی شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ ہوںگے

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) 2 روزہ ورلڈ اسلامک فنانس کانفرنس کا آغاز 19مارچ سے کراچی میں ہوگا۔ کانفرنس کا انعقادسینٹر آف ایکسلنس ان اسلامک فنانس آئی بی اے (CEIF-IBA)لمز (LUMS)اورانٹرنیشنل سینٹر فار ایجوکیشن ان اسلامک فنانس (INCEIF)کے اشتراک سے کر رہا ہے۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AAOIFI)کے چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ ہوں گے۔

کانفرنس میںمحققین، مجلسِ علمی کے اراکین اور پریکٹیشنرزموجودہ مالیاتی چیلنجوں پر قابو پانے اور اسلامی مالیاتی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے جدید خیالات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر عبداللہ، آئی بی اے سی ای آئی ایف کے چیئرمین ڈاکٹر عشرت حسین، میزان بینک کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین مفتی محمد تقی عثمانی اور دیگر مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار آئی بی اے سی ای آئی ایف کے ڈائریکٹراحمد علی صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع احمد علی صدیقی نے بتایا کہ ممتاز شریعہ اسکالرز، معروف ماہرِ تعلیم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس ای سی پی، آئی آر ٹی آئی، اسلامی فنانس نیوز(آئی ایف این)، ورلڈ بینک، اسلامک کارپوریشن فاردا ڈیویلپمنٹ آف پرائیوٹ سیکٹر(آئی سی ڈی)، انٹرنیشنل سینٹرفارایجوکیشن ان اسلامی فنانس(INCEIF)، اے اے او آئی یف آئی، ڈیلوئٹ اینڈٹائوئچ کے علاوہ کلیدی مقامی اور عالمی مالیاتی کے ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، مجموعی طور پر 17 عالمی اور15مقامی اداروں کے ماہرین بطور ایکسپرٹ اس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

اس موقع پر ڈین اینڈ ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر فرخ اقبال نے کہاکہ ورلڈ اسلامک فنانس میں پیش کئے جانے والے تحقیقاتی مقالے اور کیس اسٹڈیزکی توجہ اسلامی مالیاتی صنعت کی توسیع میں درپیش مشکلات پر مرکوز ہوگی۔ اسلامی بینکوں، ریگولیٹری باڈیز، اسلامک فنانس انفرااسٹرکچر انسٹیٹیوشنز، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیز، مشاورتی اداروں اور تکافل کمپنیز سے تعلق رکھنے والے تقریباً پچاس ماہرین اس کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معروف شریعہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی تحقیقاتی مقالوں کا جائزہ لے گی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مقالے کو 5000ڈالر جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے مقالوں کو بالترتیب 3000اور2000ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اس موقع پر میزان بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر صدر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد کانفرنس ہے جس میں محققین ، تعلیمی ماہرین اور پریکٹیشنرز اسلامی مالیاتی صنعت کی توسیع میں درپیش مشکلات اور اسلامی مالیاتی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے جدید خیالات پیش کریں گے۔

کانفرنس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز خاص طور پر ریگولیٹرزسے اسلامی مالیات کے نقطہء نظر پرتبادلہء خیال کیا جائے گا۔اس موقع پر تکافل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان حسین نے کانفرنس کے انعقاد پر ائی بی اے سی ای ائی ایف کے کردار کی تعریف کی۔کانفرنس میں INCEIF کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اعظمی عمر، FIDD, ICD سعودی عربیہ کے ڈائریکٹر نجم الحسن ، ورلڈ بینک اسلامک فنانس ڈیولپمنٹ سینٹر ترکی کے ڈاکٹر ضمیر اقبال، میزان بینک کے گروپ ہیڈ پراڈکٹ ڈیولپمنٹ اینڈ شریعہ کمپلائنس ڈاکٹرعمران اشرف عثمانی، بوسنا بینک انٹرنیشنل بوسنیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بکوِک ، فناک کریسی بحرین کے منیجنگ ڈائریکٹر اشعر ناظم، نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سعید، سینٹر بینک آف ترکی کے بورڈ ممبر نیکڈیٹ سینسائے، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، آئی ایف ایف اے ایس یوکے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر فرخ رضا، سینئر ریسرچر آئی آر ٹی آئی سعودی عرب ڈاکٹر سلمان سید علی، ایسوسی ایٹ پروفیسر انسیف ڈاکٹر ایشاتھ منیزہ اور پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سید بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :