علامہ اقبال میڈیکل کالج میں 31ویں سالانہ سپورٹس کی اختتامی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:10

لاہور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) علامہ اقبال میڈیکل کالج میں 10روز سے جاری 31ویں سالانہ سپورٹس برائے 2018 کی اختتامی تقریب کے موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر محمد راشد ضیاء نے کہا کہ کھیلوں کے یہ مواقع صرف میڈل یا ٹرافی جیتنے کے لئے نہیں بلکہ طلباء و استاتذہ کے درمیان روابط کا اہم زریعہ ہیں۔ انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اقبالینز کو ہمیشہ نمبر ۱ پوزیشن اور بطورلیڈردیکھناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے غیور طلباء و طالبات پر فخر ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گوہر اعجاز تھے جن کی آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ تقریب میں سینئر پروفیسرز و فیکلٹی، طلباء اور طالبات نے بھرپورشرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی گوہر اعجاز نے کہا کہ وہ گزشتہ 12سال سے علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال سے وابستہ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں کے لیئے انعامات کا علان کیا اور ہر سال 100مستحق طلباء و طالبات کے لئے وظائف کا بھی اعلان کیا۔

تقریب میں لٖڑکے اور لڑکیوں کی 50 اور 100میٹر فائنل ریس ، سٹاف ریس جس میں پرنسپل نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پرفیسر ندیم حفیظ بٹ دوسرے نمبر پر رہے۔طالبات کے درمیان چاٹی ریس، سٹاف اورطالب علموں کے درمیان مقابلہ رسہ کشی اور long jump , high jump کے مقابلے دلچسپی کا مرکز رہے۔ میوزیکل چئیرکے مقابلے میں پولیس بینڈ کے میوزک کے ساتھ کالج کی فیکلٹی نے بھرپور شرکت کی۔مہمانان گرامی کے سامنے فینسی ڈریس میں ملبوس رنگا رنگ جھنڈے اٹھائے طلباء و طالبات نے شاندار مظاہرہ کیا ۔تقریب کے آخر میں کامیاب طلباء و طالبات میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں اور سپورٹس پریزیڈنٹ پروفیسر عائشہ عارف نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر تمام آرگنائزرز اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :