ْ دیال سنگھ کالج اور ڈرگ ایڈ وائزری ٹریننگ حب کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:10

لاہور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء)گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا درجہ دینے کیلئے مفاہمتی یاداشت کی تقریب منعقد ہوئی ۔کالج کے پرنسپل پروفیسر نعیم اکبر او ر کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ،اس موقع پر تقریب میں منعم الدین فوکل پرسن آن ڈرگ ڈاکٹر اکرام، کبرا امتیاز، مر تضی صدیقی، کوارڈینٹر سکول پروگرام سید محسن ماہر نفسیات عالیہ اکبر پروفیسروشاعر ناصر بشیر اور دوسرے افرد نے شرکت کی۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر نعیم اکبر نے کہا کہ ہمارا مقصد ادارے میں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس سے ہم اپنی نئی نسل کو سگریٹ اور ڈرگ سے بچا سکیں انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات سے بچانیکے لئے سید ذوالفقار حسین خصوصا ڈرگ ایڈوئزری ٹریننگ حب کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے مذید بتایا کہ منشیات کے خلاف آگاہی پروگرام کے حوالے سے لاہور میں تیسر ا کالج ہے جس کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بناننے کے لئے باضابط کام شروع کردیا ہے طلبہ کے ساتھ ساتھ کلریکل سٹاف سیکورٹی اور اساتذہ کو بھی سموکنگ کی اجازت نہ ہو گی اور ادارے کے تمام افراد کو قوائدوضوابط پر عمل کرنا ہو گا۔

انہو ں نے کہا کہ کالج میں طلبہ و طالبات کی تعداد1870 اساتذہ و کلریکل سٹاف کی تعداد 180 ہے۔