پنجاب یونیورسٹی آسا الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری،انتخابات13مارچ کو ہوں گے

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:10

لاہور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی آسا الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی الیکشن13مارچ کو ہوں گے۔ دو گروپ میں کانٹے دار مقابل متوقع ہے جس میں ٹیچرز فرنٹ اکیڈیمک الائنس اور پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز الائنس شامل ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں صدر کے لئے ڈاکٹر محبو حسین، ڈاکٹر عصمت اللہ اور داکٹر احسان شرف شامل اسی طرح نائب صدر(سائنس) کے لیے ڈاکٹر خرم مرزا، پروفیسر شاہد غازی، ڈاکٹر احسان شریف، نائب صدر(آرٹس) ڈاکٹر احمد سہیل لودھی، ڈاکٹر محمد اسلام، شبیر احمد خان، سیکرٹری کے لیے انجینئر ڈاکٹر اظہر نعیم، ڈاکٹر اصگر اقبال، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے چودہری نعیم اللہ خان اور منور اقبال کے درمیان سخت مقابل متوقع ہے۔

خزانچی کے لیے حافظ مقیت جاوید بھٹی ، ڈاکٹر منور اقبال ۔ نیو کیمپس کے ایگزیکٹیوممبران میں ڈاکٹر عبد الرحمان خان، عامر مسعود، امجد عباس خان، خالد محمود ڈاکٹر محمد خالد محمود، ڈاکٹر نگہت ثناء کرمانی، ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر شناور وسیم علی، ڈاکٹر طاہر رحمان سمیع اللہ اسی طرح اولڈ کیمپس کیلئے ڈاکٹر احمد بلال، ڈاکٹرحامد سعید، ڈاکٹر صاعقہ اشتیاق اور ڈاکٹر ظہیر احمد شفیق شامل ہیں۔