سبی :گاڑی بارود ی سرنگ سے ٹکرا گئی ،گاڑی تباہ ،گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:10

سبی۔10مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) سبی کے قریب موچھ کے مقام پر گاڑی بارود ی سرنگ سے ٹکرا گئی ،گاڑی تباہ ،گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،تفصیلات کے مطابق مقامی ٹھیکیدار کا منشی شہک نامی شخص اپنی گاڑی میں سبی سے اپنے کام کا معائنہ کرنے جارہا تھا کہ موچھ کے مقام پر ان کی گاڑی زیر زمین بچھائی ہوئی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار شہک نامی شخص اور ان کا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

متعلقہ عنوان :