خواجہ آصف کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے ‘ فواد چوہدری

اس طرح کے واقعات کا ہونا انتہا ہے اور یہ نفرت کا اظہار ہوتا ہے ،حوصلہ شکنی کرنی چاہیے

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:47

خواجہ آصف کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے ‘ فواد چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ،(ن) لیگ کے وزراء غیر مقبول ہو رہے ہیں اور یہ نفرت کا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ عمل کسی طرح بھی درست نہیں لیکن (ن) لیگ کے وزراء تیزی سے غیر مقبول ہو رہے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کا ہونا انتہا ہے اور یہ نفرت کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :