Live Updates

مخالفین ذلت کو پہنچ رہے ہیں ،خواجہ آصف

کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ پر افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ‘ رانا ثنا اللہ اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونیکی توقع ہے ، یہ بات ذہن میں رکھی جائے ایسی حرکت عمران خان کیساتھ بھی ہو سکتی ہے

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:47

مخالفین ذلت کو پہنچ رہے ہیں ،خواجہ آصف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ذلت کو پہنچ رہے ہیں اس لئیخواجہ آصف کیساتھ جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ،ہمیں اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ، یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینکے جانے کے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمیں معلوم تھاکہ ہمارے مخالفین ایسی گھٹیا حرکتیں کریں گے ۔یہ جو حرکت ہوئی ہے یہ پی ٹی آئی کے سپانسرڈ لو گ ہوں گے ۔ ایسی حرکت احسن اقبال کے حلقے میں بھی ہوئی اور ہمیںباقی جگہوں پر بھی اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

مخالفین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس حرکت سے خواجہ آصف کی اپنی حلقے میں مقبولیت یا ان کا قدکم نہیں بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوا ہوگا۔ انہوںنے مزید کہا کہ اگر میں خواجہ آصف کی جگہ ہوتا تو کہتا کہ اس شخص کو پکڑ لو اوراس کا منہ کالا کر کے اس وقت تک اپنے ساتھ کھڑا رکھتا جب تک میری تقریر ختم نہ ہو جاتی اور پھر کہتا اسے گھر چھوڑ کر آئو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات